پاکستان

اسلام آبادایئرپورٹ پربرطانوی شہریت کی حامل خاتون سےمنشیات برآمد

اسلام آباد:اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ پربرطانوی شہریت کی حامل خاتون کےسامان سےمنشیات برآمدہوگئیں ۔ سرگودھا سے تعلق رکھنے والی مہوش نامی خاتون ایئرپورٹ پہنچی، خاتون نجی ایئر لائن کی پرواز کے زریعے  برطانیہ جانا چاہتی تھی۔ خاتون کو ایئرپورٹ پر ایک سرکاری محکمے کا سب انسپکٹر پروٹوکول دے رہا تھا، اے ایس ایف کی پہلی بیگج اسکیننگ مشین کاؤنٹر  سے سامان کلئیر کردیا گیا۔ بورڈنگ کے بعد خاتون ہینڈ کیری کے ساتھ دوسرے اسکیننگ پوائنٹ پر پہنچی تو سامان میں رکھے پشاوری جوتوں سے  ایک کلو گرام کے قریب ہیروئن برآمد ہوئی،  منشیات جوتوں کے تلوں میں چھپائی گی تھی۔ خاتون مسافر کو برآمد ہونے والی منشیات سمیت اے این ایف کے حوالے  کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *