بینظیر شہید کا مشن ملک بھر میں پھیل گیا، کروڑوں افراد کی مالی معاونت
لاڑکانہ:چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے شہید محترمہ بینظیر بھٹوبہادری اور جدوجہد کی علامت تھیں۔ آپ سب کو اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے، کیونکہ جب تک آپ شکایت درج نہیں کروائیں گے، ہم مؤثر کارروائی نہیں کر سکیں گے۔ اس لیے آگے بڑھیں تاکہ آپ کے جائز مسائل حل کیے جا سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈپٹی کمشنر آفس لاڑکانہ کے دربار ہال میں منتخب عوامی نمائندوں و افسران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت ملک بھر میں تقریباً ایک کروڑ افراد میں مالی معاونت کی مد میں رقم تقسیم کی جا رہی ہے، لیکن اگر کسی مستحق کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے تو وہ فوراً اپنی آواز بلند کرے، کیونکہ لاڑکانہ پاکستان پیپلز پارٹی اور باہمت عوام کا شہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے واضح ہدایات دی ہیں کہ غریب خواتین کی رقوم میں کوئی کٹوتی نہ کی جائے، انہیں مکمل ادائیگیاں کی جائیں اور ان کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آیا جائے۔ اسی طرح، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی ہدایت دی کہ وہ لاڑکانہ کا دورہ کریں اور خاص طور پر مستحق اور تکلیف میں مبتلا خواتین کے مسائل کو حل کریں۔
انہوں نے بتایا کہ لاڑکانہ شہر میں 99 ہزار سے زائد گھرانوں کو بینظیر کفالت پروگرام کے تحت نقد ادائیگیاں کی جا رہی ہیں