کھیل سپینش فٹبال کلب کے سترہ سالہ کھلاڑی کی 30سالہ ایئر ہوسٹس سے ڈیٹنگ کا ڈراپ سین June 25, 2025 Shaheryar بارسلونا : اسپینیش فٹبال کلب بارسلونا کے 17 سالہ نوجوان اسٹرائیکر لامین یامل نے 30 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ایئر ہوسٹس فاٹی وازکوز سے ڈیٹنگ کی خبروں پر پہلی مرتبہ اپنا موقف دے دیا ہے۔اسپنیش فٹبالر لامین یامل نے کہا کہ ایئر ہوسٹس ان کی محض دوست ہیں ، کوئی اور رشتہ نہیں ہے ۔ ہم صرف چند دن کی چھٹیاں ساتھ گزارنے گئے تھے جس کے بعد افواہیں پھیلانے کی کوشش کی گئی مگر ایسا کچھ نہیں ۔ اس سے قبل اسپینیش فٹبالر کیساتھ تعلقات کی خبروں کی زینت بننے والی 30 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ایئر ہوسٹس کو قتل کی دھمکیاں دی جارہیں تھیں ۔ انہیں اپنی عمر سے کم عمر کے کھلاڑی سے جنسی تعلق رکھنے کا الزام لگایا جارہا تھا۔ دوسری جانب اسپینیش فٹبالر نے ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا، جس کے باعث معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ یورپ کے بعض قوانین کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کے ساتھ تعلقات اخلاقی اور قانونی لحاظ سے حساس سمجھے جاتے ہیں، چاہے تعلق رضامندی پر ہی مبنی کیوں نہ ہواس پر بھی سزا ہو سکتی ہے اوریہ سماجی حلقوں میں نا پسندیدہ سمجھے جاتے ہیں ۔