شادی شدہ خاتون کیساتھ زیادتی ، ملزم گرفتار
اوکاڑہ : شادی شدہ خاتون کیساتھ زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ ستگھرہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔ ملزم نے گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوکر زیادتی کی۔ زیادتی کرنے کے بعد علی موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈی پی او راشد کے مطابق ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزادلوائی جائے گی ۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی نیور اگین مہم کے تحت خواتین کیساتھ زیادتی پر پولیس زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔
