سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، اکثریتی فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کا ٹرانسفر آئین و قانون کے مطابق ہے۔عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تینوں ججز کا ٹرانسفر درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ججز ٹرانسفر کو نئی تقرری نہیں قرار دیا جاسکتا۔
سنیارٹی کا معاملہ صدر پاکستان کو واپس ریمانڈ کردیا۔ فیصلےمیں کہا گیاہے کہ ججز کے تبادلے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار نہیں دیا جاسکتا۔ صدر مملکت سنیارٹی کے معاملے کو جتنی جلد ممکن ہو طے کریں۔ جب تک صدر مملکت سنیارٹی طے نہیں کرتے، قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر ہی امور سرانجام دیتے رہیں گے۔ صدر کا ججز کے تبادلے کا آرٹیکل 200کے تحت اختیار کسی قانون سے مشروط نہیں۔ قانون کا کوئی سیکشن آرٹیکل 200کے اختیار کو سپر سیڈ نہیں کرسکتا۔ جج کی رضا مندی کے بعد چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت کا آئین میں کہا گیا ہے۔