Saturday, July 12, 2025
تازہ ترینعالمی خبریں

نہیں معلوم ایران کی افزودہ یورنیم کہاں ہے ؟آئی اے ای اے

ویانا/نیویارک: اقوام متحدہ کی جوہری نگرانی کی ایجنسی آئی  اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل ماریانو گروسی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں نہیں معلوم اب ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں ہے؟  ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ  ایران کے پاس موجود انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کے موجودہ مقام کی تصدیق ممکن نہیں رہی کیونکہ اسرائیلی حملے معائنہ کاروں کی رسائی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ ایران کے پاس 409 کلو گرام انتہائی افزودہ یورینیم جو کہ تقریباً 10 جوہری ہتھیار بنانے کے لیے کافی ہے، اسے اصولی طور پر اصفہان کے زیر زمین مرکز میں اے ای اےکی نگرانی میں محفوظ ہونا چاہیے تھا لیکن اب اس کی پوزیشن واضح نہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *