فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی ملاقات میں کیا بات ہوئی ؟
واشنگٹن: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات کی ہے جس میں تجارت، توانائی سمیت ایران اسرائیل تنازع پر بھی بات چیت کی گئی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کی جس دوران امریکی وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو، مشرق وسطیٰ امور کے امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف جب کہ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔امریکی صدر اور فیلڈ مارشل کی اعلیٰ سطح کی ملاقات کابینہ روم میں ظہرانے کے موقع پر ہوئی جس کے بعد اوول آفس کا دورہ کیا گیا۔ فیلڈ مارشل نے پاکستان اور اس کے عوام کی جانب سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے صدر ٹرمپ کی اقوام عالم کے چیلنجز سمجھنےکی قائدانہ صلاحیتوں اور عالمی چیلنجزسے نبردآزما ہونےکی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔
اعلیٰ سطح کی ملاقات میں تجارت، معدنیات، مصنوعی ذہانت، توانائی اور کرپٹو کرنسی سمیت کئی شعبوں میں بھی دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی