فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آج صدر ٹرمپ سے اہم ترین ملاقات
واشنگٹن ڈی سی : پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں انتہائی غیر معمولی پیشرفت نے سیاسی تجزیہ کاروں کو بھی سرپرائز دیا ہے ۔ فیلڈمارشل جنرل عاصم منیر کی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات طے ہے ۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ملاقات ظہرانے پر ہوگی۔ یہ ملاقات کیبنٹ روم میں ہوگی،اس ملاقات میں میڈیا کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم صدر ٹرمپ اس ملاقات کا احوال اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بتا سکتے ہیں تاہم اس حوالے سے واضح نہیں کہ ان کیمرہ ملاقات کا ایجںڈا سامنے آئے گا یا نہیں ۔ امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے یعنی پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب یہ ملاقات ہوگی ۔ واضح رہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا تھا کہ آئندہ چند روز میں کئی اہم واقعات رونما ہوں گے