تازہ ترینعالمی خبریں

اسرائیل نے ایران کے شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی

تہران : ایران کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کوایک اور دھمکی دے ڈالی ۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے ایرانی حملوں پر ردعمل میں کہا کہ ایران کے ان حملوں کی قیمت تہران کے رہائشی ادا کریں گے۔ ایران کے رات گئے میزائل حملوں سے ہمارے کچھ لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جس کی قیمت اب تہران والوں کو چکانا پڑے گی۔ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای جان بوجھ کر سویلیز آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں جس کا مقصد اسرائیلی فوج کے حملوں اور اس کی صلاحیوں کو کم کرنا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل ایران کے ان حملوں کا بہت جلد جواب دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *