Saturday, July 12, 2025
خاص خبریںعالمی خبریں

ایران کا اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ ، کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں

تہران : ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کر دیا جس سے کئی عمارتیں کھنڈر بن گئیں ، آٹھ اسرائیلی ہلاک جبکہ تین سو سے زائد زخمی ہو گئے ۔ ایران نے حیفہ پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تازہ جھڑپوں میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر راکٹ داغے، ادھر تہران میں ہونے والے کار بم دھماکوں میں مزید پانچ ایٹمی سائنسدان جاں بحق ہوگئے جبکہ اسرائیل نے پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف اور ڈپٹی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے ۔ پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی اورنائب حسن محقق کی شہادت کی تصدیق کردی گئی ہے ۔ ایران نے ایک دن میں دوسری بارپھر اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائل داغے، ایرانی میڈیا کے مطابق میزائلوں کے حملے کے بعد تل ابیب اور بیت المقدس میں سائرن کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، جس کی وجہ سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *