Saturday, June 14, 2025
تازہ ترینعالمی خبریں

اگرایران نےمعاہدہ نہ کیا تو کچھ بھی نہیں بچے گا، ٹرمپ کی ایران کودھمکی

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو وارننگ دی ہے اور کہا ہے کہ  اگر ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو نتائج انتہائی سنگین ہوں گے، کچھ بھی نہیں بچے گا۔ ٹرمپ نے ایران پر مزید بڑے حملوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت ختم ہو رہا ہے۔ ایران کو پہلے بھی معاہدہ کرنے کا موقع دیا گیا تھا، مذاکرات قریب تک پہنچے مگر حتمی معاہدہ نہ ہوسکا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے کچھ سخت گیر عہدیداروں نے بہادری سے بات کی لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ اب وہ تمام سخت گیر عناصر مارے جا چکے ہیں، اور آئندہ مزید خطرناک کارروائیاں متوقع ہیں۔امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکا دنیا میں سب سے مہلک ہتھیار بناتا ہے اور اسرائیل ان ہتھیاروں کا ماہر صارف ہے۔انہوں نے دھمکی دیتےہوئے کہا کہ ایران کو اب بھی معاہدے کی طرف آنا چاہیے، اس سے پہلے کہ کچھ باقی نہ بچے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *