اداکارہ صحیفہ جبار کی بولڈ تصاویر پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ
کراچی : اداکارہ اور ماڈل صحیفہ جبار نے انسٹاگرام پر جم سے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔صحیفہ جبار نے شوبز کی دنیا میں ماڈلنگ سے قدم رکھا اور بعد ازاں اداکاری کے میدان میں بھی کامیابیاں حاصل کیں۔ صحیفہ ان دنوں اپنے شوہر کے ساتھ کنیڈا میں مقیم ہیں اور حال ہی میں انسٹاگرام پروفائل سے اپنی تمام تصاویر حذف کر دیں جس پر مداح حیران رہ گئے۔ان تصاویر میں صحیفہ جبار نے نہایت مختصر لباس زیب تن کر رکھا ہے اور ایک تصویر میں میں بازو پر بنے نقش و نگار کو بھی فوکس کیا گیا ہے۔صحفیہ جبار کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور اداکارہ کو مخاطب کرکے کہا کہ یہ خود مختاری نہیں بلکہ مدر پدر آزادی ہے۔ صحیفہ جبار نے اپنے ذہنی صحت کے مسائل اور اپنی زندگی میں پیش آنے والے پریشانیوں اور دکھوں پر بھی کُھل کر گفتگو کی ۔