Friday, June 13, 2025
پاکستان

اوکاڑہ میں بچوں کی آئس نشہ لینے کی مبینہ ویڈیو پر ڈی پی او کا نوٹس

اوکاڑہ ۔ تھانہ صدر دیپالپور کے نواح بھومن شاہ میں سوشل میڈیا پر بچوں کے آئس نشہ کی ویڈیو کا معاملہ ۔ ڈی پی او راشد ہدایت کا سخت نوٹس،ڈی ایس پی دیپالپور سرکل سے رپورٹ طلب کر لی ۔ گزشتہ روز بھومن شاہ کے نواح میں شہری پر تشدد کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ جوابی مقدمہ درج کروانے کے لیے مختصر سا کلپ منظر عام پر آیا جو بادی النظر میں آئس نشہ کو ثابت نہیں کرتا ۔ویڈیو میں بچوں کے علاوہ کسی بھی شخص کی شکل بھی نظر نہیں آرہی ہے۔ پولیس کیساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ترجمان اوکاڑہ پولیس کے مطابق اوکاڑہ پولیس منشیات فروشی کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ رواں سال میں 714 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *