Saturday, June 14, 2025
پاکستان

پسرور روڈ ڈسکہ پر ماں بیٹا قتل

سیالکوٹ :پسرورروڈ ڈسکہ میں  منڈیکی چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے  45 رخسانہ اور اس کے بیٹے سعد بعمر 18 سال کو قتل کر دیاہے ۔ مقتول سعد 302 کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم تھا اور حال ہی میں ضمانت پر رہا ہوا تھا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ڈسکہ اور ایس ایچ او فوری موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ، فیصل شہزاد، نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ پولیس، لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *