تازہ ترین

عمران کا پولی گرافک ٹیسٹ تو ہو کر رہے گا، عدالت کی پولیس کو اجازت

لاہور:عدالت نے عمران خان کا فوٹوگرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی پولیس کو  اجازت دے دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  میں بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک اور پولی گرافک ٹیسٹ کرانے کی درخواست  کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ۔عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی کے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ دوبارہ کروانے کی اجازت دے دی  اور 9 جون کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اس سے پہلے پراسیکیوشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کا جواب عدالت جمع کرایا گیا، جس میں ڈی ایس پی لیگل نے عدالت کو بتایا کہ جب تک ٹیسٹ نہیں ہوں گے تب تک تفتیش مکمل نہیں ہو گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *