Saturday, June 14, 2025
پاکستان

پیر محل میں نشے کی زیادتی پر چچا بھتیجا اور ساتھی ہلاک

پیرمحل: منشیات نے تین زندگیوں کے چراغ ایک ساتھ گل کردیے ۔ نواحی چک 670/11 میں منشیات کرتے ہوئے مبینہ طور پر چچا بھتیجا سمیت 3 افراد جاں بحق  ہوگئے ۔ تینوں افراد کی موت مبینہ طور پر انتہائی زہریلی منشیات کے استعمال سے ہوئی۔ تینوں افراد ملکر منشیات کا نشہ کررہے تھے ۔ مرنے والوں کی شناخت نذید، شفیق اور رمضان کے نام سے ہوئی۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ڈی ایس پی میاں منیر احمد، ایس ایچ او افتخار سلیقہ موقع پر پہنچ گئے۔  تینوں افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *