پتوکی میں بااثر افراد کا خواجہ سرا پر تشدد، سر کے بال کاٹ دیئے
پتوکی ( علی شیر بھٹی ، نمائندہ 89)پتوکی پرانی شوگر مل میں خواجہ سرا پر بدترین تشدد کا واقعہ سامنے آیاہے ۔ اوباش نوجوانوں نے خواجہ سراؤں کو فنکشن پر بلایا اور نشے میں دھت ہو کر تشدد شروع کر دیا۔ خواجہ سرا میسم نے بتایا کہ 15 سے 20 نوجوانوں نے اسلحہ کے زور پر تشدد کیا اور سر کے بال بھی کاٹ دئیے۔ خواجہ سرا نے مقدمہ کے اندارج کے لیے تحریری درخواست تھانہ سٹی پتوکی میں جمع کروا دی ہے ۔ خواجہ سرا کمیونٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پی او قصور نوٹس لےکر انصاف فراہم کریں۔
