خاص خبریں

کوئی خط نہیں ملا،مل بھی گیا تو نہیں پڑھوں گا، آرمی چیف

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ انہیں کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوادوں گا، میں اسے نہیں پڑھوں گا۔ دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی ہورہی ہے، پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔واضح رہے کہ  گزشتہ روز  پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھے جانے کی بات سامنے آئی تھی ۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کے  وکیل فیصل چوہدری نے کہا تھا کہ عمران خان نے تیسرا خط بھی لکھ دیا ہے ۔ جس میں چھ نکات کا تذکرہ کیا گیاہے ۔ عمران خان نے الیکشن فراڈ کی بھی بات کی ہے اور نشاندہی کی ہے کہ کس طرح مینڈیٹ چرایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *