چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیےافغان ٹیم کی آمد، اہم کھلاڑی غائب
لاہور: پاکستان میں ہونے والے کرکٹ میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے ۔ ٹیم کو انتہائی سخت سکیورٹی حصار میں ایئر پورٹ سے لاہور کے فائیو سٹار ہوٹل میں پہنچایا گیا۔ افغانستان کی کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد ٹریننگ سیشن میں شرکت کرے گی ۔ افغانستان کے اسپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔ افغان بورڈ نے اسپنر ایم اے غضنفر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ غضنر فریکچر کی وجہ سے 4 ماہ کے لیے کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے ۔ ریزور کھلاڑیوں میں شامل ننغائل خروتی کو چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب افغان اسپنر مجیب الرحمان مکمل فٹ ہونے تک ون ڈے کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔
