خاص خبریں

ٹرمپ کا غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے اور فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کا اعلان

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر مکمل قبضے کا اعلان کر دیا ہے ۔ وائٹ ہاؤس میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ  پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا اور  ہم اس کے مالک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پر قبضہ کرکے ہم اسے مستحکم کریں گے اور یہاں ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں گے۔غزہ میں قبضہ کرکے اسے ترقی یافتہ بنائیں گے، جس سے علاقے کے لوگوں کو ملازمتیں ملنے کے ساتھ دوسرے شہریوں کو بسنے کا موقع بھی ملے گا۔فلسطینیوں کو اردن اور مصر میں بسایا جائے گا، اب دیکھنا ہے کہ اردن اور مصر کے رہنماؤں کا ردعمل کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ خطے کے دیگر رہنماؤں کو اس منصوبے سے متعلق بتایا، جسے انہوں نے پسند کیا ہے۔ فلسطینیوں کے پاس غزہ چھوڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ۔ امریکی صدر نے اس سے پہلے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ساتھ امریکہ کی شمولیت کو روکنے اور اقوام متحدہ کے فلسطینی امدادی ادارے یو این آر ڈبلیو اے کی فنڈنگ روکنے کے لئے ایک دستاویز پر بھی دستخط کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *