تازہ ترین

حکومت نے سمارٹ واچزاور فٹنس ٹریکٹرز کو سکیورٹی رسک قرار دے دیا

اسلام آباد :حکومت نے اسمارٹ واچز، فٹنس ٹریکرز کو حساس مقامات پر پہننے کی صورت میں سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔اس حوالے سے نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکیورٹی بورڈ نے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ کابینہ ڈویژن نے حساس مقامات پر پہننے کے قابل ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی کی سفارش کر دی ہے ۔ مزید کہا گیا ہے کہ پہننے والی اسمارٹ ڈیوائسز سیکیورٹی رسک ہیں، اسمارٹ ڈیوائسز خفیہ معلومات افشاں کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں، حساس مقامات میں ان ڈیوائسز کا استعمال سائبر حملوں کا باعث بن سکتا ہے۔یہ ڈیوائسز ڈیٹا لیک اور غیر مجاز ٹریکنگ کا باعث بن سکتی ہیں، حساس مقامات پر استعمال سے قبل ان ڈیوائسز کے تصدیقی میکانزم کا جائزہ لیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *