آس پاسپاکستان

ایک ایسا علاقہ جہاں ستھرا پنجاب سکیم کےلئے صرف فوٹو سیشن ہوا

شور کوٹ ( عمران کملانہ ) شورکوٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب کا نعرہ صرف فوٹو سیشن اور نعروں کی حد تک ہی محدود ہو کر رہ گیا۔ شورکوٹ کے ملحقہ علاقے پتھر کے زمانے کی روداد سنانے لگے ۔ یہاں ستھرا پنجاب سکیم کے لئے فوٹو سیشن تو ہوا مگر علاقے کی عملی حالت نہ بدل سکی ۔ سیوریج، نالیاں خستہ حالی کی کہانی سنانے لگیں ۔ انتظامیہ صفائی ستھرائی کا نعرہ لگا کر سب اچھا کی رپورٹ دینے لگی ۔ بیس ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل شورکوٹ سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ایک ماڈل ویلیج ککی نو ہے جو صرف نام کاہی ماڈل ویلیج ہے ۔اس کے رہائشی انتہائی اذیت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ نا تو کوئی صفائی کا نظام ہے اور ناہی سیوریج سسٹم ہے جس کی وجہ گٹروں کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا رہتا ہے۔  جہاں سے علاقہ مکینوں کا گزرنا تک محال ہے ۔ اکثر یہ گندا پانی لوگوں کے گھروں بھی داخل ہو جاتا ہے۔ انتظامیہ کے نوٹس میں معاملہ لانے کے باوجود کوئی یہاں نہیں آتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *