کھیل

بھارتی فاسٹ بالر محمد سراج چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ ، روہت شرما کی وضاحت

نئی دہلی : بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے چیمپئنز ٹرافی اور انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ون ڈے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد بڑا فیصلہ لے لیا۔ سراج ورک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے 23 جنوری کو رانجی ٹرافی میں ہماچل پردیش کے خلاف میچ سےدستبردار ہو گئے ۔ واضح رہے کہ بھارتی سلیکٹرز نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے محمد سراج کی جگہ ارشدیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا تھا جس پر بہت سے سوالات اٹھے تھے ۔ روہت شرما نے کہا کہ سراج پرانی گیند سے بولنگ نہیں کرپاتے، ٹیم کو ایک ایسے بولر کی ضرورت تھی جو درمیانی اور آخری اوورز میں نئی ​​گیند سے گیند کرسکے۔روہت شرما نے کہا تھا کہ جب سراج کو نئی گیند نہیں دی جاتی تو وہ اپنا اثر کھو دیتا ہے، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اسے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *