عالمی خبریں

طالبان کے سینئر رہنما نے افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ہٹانے کی اپیل کر دی

کابل :طالبان کے سینیئر رہنما اور وزارت خارجہ کے نائب وزیر برائے سیاسی امور شیر محمد عباس ستانکزئی نے اپنی قیادت کو لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ہٹانے کی تجویز دے دی ۔ شیر محمد عباس ستانکزئی نے صوبہ خوست میں مذہبی اسکول کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی جاری رکھنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آرہی ۔ معاشرے کی بہتری کے لئے لڑکیوں پر تعلیم کی پابندی کو واپس لینا ہوگا۔ تعلیم پر پابندی پر نظر ثانی کریں اس کی کوئی مذہبی بنیاد نہیں۔

شیر محمد عباس ستانکزئی نے اپنی تقریر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی جس میں کہا گیا کہ ہم 40 ملین کی آبادی میں سے 20 ملین لوگوں کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں جو سمجھ سے باہر ہے ۔ انہیں بظاہر بنیادی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے ۔ یہ اسلامی قانون نہیں ہے بلکہ ہماری ذاتی پسند یا فطرت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *