لکی مروت سے گیس کے نئے ذخائر دریافت
اسلام آباد: او جی ڈی سی ایل نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے بیٹانی-2 کنویں میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔ نئے ذخیرہ کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ ملکی ضروریات میں اہم کردار اداکرے گا۔ تر جمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت جس پر ہر کوئی خوش ہے ۔ ساما ناسک فارمیشن سے یومیہ 2.14 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 74 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار پہلے ہی حاصل کی جا رہی ہے۔ نئے ذخائر کوجلد برائے کار لایا جائےگا۔ ترجمان نے کہا کہ ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی کنواں-2 او جی ڈی سی ایل کی دریافت کے بعد اس علاقے میں مزید بھی کھدائی کی جائےگی ۔
