مسقط پلٹ فیملی نے بیٹے کی بارات پرہزاروں ڈالر اور یورو لٹا دیئے
ڈسکہ ( چوہدری نعیم اختر وریا ) ڈسکہ کے گاؤں میترانوالی میں ایک انوکھی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہل خانہ کنٹینر پر چڑھ کر نوٹ لٹا رہے ہیں۔ بیگوں کے منہ کھولتے ہوئے اہل خانہ نے ڈالر ، یورو اور ریال سمیت پاکستانی نوٹوں کی بارش کر دی ۔ ڈسکہ کے گاؤں میترانوالی میں ہونے والی شادی میں مسقط میں مقیم خاندان اپنے بیٹے رانا فیضان کی بارات کےلئے پاکستان آئے ہوئے تھے ۔ اہل خانہ نے کنٹینر کرایہ پر حاصل کیا اور اس پر چڑھ کر ڈالر، یورو ،ریال اور پاکستانی کرنسی کی برسات کی ۔ ان نوٹوں کو لوٹنے کے لئے عوام کا جم غفیر امڈ آیا۔
