پاکستان سے بدترین شکست پر آسٹریلوی ٹیم پر سابق کرکٹرز کے تابڑ توڑ حملے
سڈنی : پاکستان نے آسٹریلیا کو تین میچز کی سیریز میں دو ایک سے شکست دینے کے بعد تاریخ رقم کر دی جبکہ آسٹریلوی سابق کرکٹر موجودہ ٹیم کی کارکردگی پر پھٹ پڑے ۔ آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کو تیسرے میچ کے لیے آرام دینے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ 22 نومبر سے بھارت کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ کے لیے ان کھلاڑیوں کو آرام دے دیا گیا، ٹیسٹ وکٹ کیپر ایلیکس کیری ڈومیسٹک ون ڈے کپ کھیل رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کو ہارنے کی پرواہ نہیں ہے ۔ دوسری جانب سابق آسٹریلوی کھلاڑی برینڈن جیولین نے کہا کہ شکست شر مناک ہے ۔اس کے علاوہ سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کوچ مائیک ہسی کا کہنا تھا کہ ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ اہم میچ سے قبل 5کھلاڑیوں کو باہر بٹھا دیں، تینو ں میچز میں آسٹریلوی بیٹنگ بے نقاب ہو گئی ہے ۔
