مظاہرین کے دباؤ پر حسینہ واجد مستعفیٰ ، ملک چھوڑ کر بھارت پہنچ گئیں
بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں کے لیے کوٹہ سسٹم کے پُرتشدد احتجاج کے بعد وزیراعظم حسینہ واجد نے عہدہ چھوڑ دیا۔ عوامی احتجاجی مظاہروں پر وہ فوجی ہیلی کاپٹر پر بھارت روانہ ہو گئیں ۔شیخ حسینہ واجد جانے سے پہلے تقریر ریکارڈ کرنا چاہتی تھیں مگر ایسا نہ ہو سکا۔ مظاہرین نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی رہائش گاہ پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی اور سامان اٹھا لیا ۔ فوٹیجز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عوام ان کے محل سے سامان اٹھا کر لے جا رہے ہیں ۔ مظاہرین کو قابو کرنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی مگر بعد میں پیچھے ہٹ گئی ۔ ایسی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جس میں مظاہرین جشن مناتے نظر آرہے ہیں ۔ معروف بنگلہ دیشی صحافی یاسر عرفات کے ۔مطابق لوگ محل کے اندر توڑ پھوڑ کر رہے ہیں ۔ محل کے اندر 1500سے زائد لوگ موجود ہیں