اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سپیکر پنجاب اسمبلی
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کسی کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اپنے بیان میں ملک احمد خان نے کہا کہ یہ لوگ اسلام آباد داخل ہوکر سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونا چاہتے ہیں، ہر سال اسلام آباد میں جتھے آکر بدامنی پھیلاتے ہیں، ایک ہی جماعت مسلسل ایسا کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 4 اکتوبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کی تیاریوں اور حکومتی خدشات کے بیچ فریقین میں مذاکرات بھی جاری ہیں۔
