تازہ ترینکھیل

ایشین گیمز پہلا سیمی فائنل: پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

 ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

جاپان کے شہر نشین میں ایشین گیمز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی، بارش کی وجہ سے میچ کو فی اننگز 13 اوورز تک محدود کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے مقررہ 13 اوورز میں 7 وکٹوں پر 111 رنز بنائے، توحید ہردوئی 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 اور عرافات منہاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستان نے 112 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، پاکستان نے 12 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ عبد الصمد 15 گیندوں پر 30 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، حسن نواز نے 22 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ صائم ایوب نے 12 گیندوں پر 21 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز میں کرکٹ ایونٹ کا فائنل میچ 3 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *