ورلڈکپ 2027: پاکستان اوربھارت کو پھرایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ورلڈ کپ کے ایک ہی گروپ رکھنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا بھارت کے خلاف ریکارڈ متاثر کن نہ ہونے کے باوجود ٹیمیں ایک گروپ میں ہوں گی، کمرشل پارٹنرز نے بھی پاک بھارت مقابلے کو گروپ سٹیج میں لازمی قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے کو براڈ کاسٹرز اب بھی اہم سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کی رونمائی کل کیپ ٹاؤن میں کی جائے گی جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوگی،14 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ برس 2 اکتوبر سے 21 نومبر2027 تک جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔
یکم اکتوبر سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کے لیے ایک سال کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگا۔
