خاص خبریںعالمی خبریں

ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اے آئی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد گفتگو میں کہا کہ ہمیں مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں برتری حاصل ہے اور ہم اسے برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں، جب تک میں موجود ہوں، شمالی کوریا کے کم جونگ اُن ٹھیک رہیں گے۔

امریکی صدر نے ٹیکنالوجی عہدیداروں کے ساتھ مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک دستاویز پر دستخط کئے، ٹرمپ نے دستاویز کو تحفظ کی ایک شکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے پر غور کر رہے ہیں، ہم خود احتسابی کا زبردست عمل دیکھ رہے ہیں، اے آئی رہنما اس بات کو سمجھتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے مقامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن علاقوں میں ڈیٹا سینٹرز تعمیر کئے جائیں گے، وہاں کے لوگوں کو مالی طور پر بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *