پاکستانتازہ ترین

کوہاٹ:پولیس لائنزمیں آپریشن مکمل، آخری 2 خودکش بمباربھی ہلاک

 کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملہ کے بعد جاری آپریشن مکمل کر لیا گیا، سکیورٹی فورسز نے آپریشن میں تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پولیس لائنز کی اسپیشل برانچ کی عمارت میں داخل دہشت گرد بھی مارے گئے، گزشتہ روز سے جاری آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے کارروائی مکمل کرلی۔

سی ٹی ڈی کے ایڈیشنل آئی جی نے آپریشن کی خود قیادت کی، گزشتہ شب دہشت گردوں نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پر دستی بم سے حملہ کیا تھا، دستی بم حملے میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے بازو پر زخم آیا تھا۔

ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ طبی امداد کے بعد دوبارہ آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز پر خودکش حملہ اور فائرنگ کے تبادلے میں شہداء کی تعداد 23 ہوگئی ہے، شہداء میں ایس پی، ڈی ایس پی اور انسپکٹر سمیت متعدد پولیس اہلکار شامل ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 دہشتگرد مارے گئے ہیں، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کر کے اہم عمارات کلیئر کرلی گئیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایلیٹ فورس کمانڈوز، سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن مکمل کیا، خودکش بمبار قانون کے رکھوالوں کو نشانہ بنانے کی کوشش میں ناکام رہا۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید خود جائے وقوعہ پر موجود رہے، انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، آر پی او اور ڈی پی او نے آپریشن کی قیادت کی، اس موقع پر جی او سی کوہاٹ بھی موجود رہے۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا نے جوانوں کے لیے انعامات کا بھی اعلان کیا۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *