پاکستانتازہ ترین

معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ ایران امریکا جنگ بندی کیلئے بھی پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، دفاعی اور سفارتکاری شعبے میں کامیابی کیلئے مضبوط معیشت کی ضرورت ہے، اڑان پاکستان کے ذریعے معرکہ ترقی میں بھی کامیاب ہوں گے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسلام آباد میں کوانٹم ویلی پاکستان کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کوانٹم ویلی پاکستان سے سٹارٹ اپس اور ہائی ٹیک کاروبار کےفروغ کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کوانٹم ویلی پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں ملکی صلاحیت بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے، کوانٹم ویلی اور کیمرج انوویشن سینٹر کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کوانٹم ویلی پاکستان کی لانچنگ ایک نئی سمت کی جانب سفر کا آغاز ہے، نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے لئے یہ اہم پیشرفت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *