خاص خبریںعالمی خبریں

ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو تباہی کیلئے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنے کا منصوبہ

ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 2 ارب 80 کروڑڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مجوزہ پیکج میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی 40 ہزار بم شامل ہوں گے، اسرائیل کو 20 ہزار ایم کے 84 اور 20 ہزار بی ایل یو 117 بم دیئے جائیں گے، مجوزہ ڈیل میں 20 ہزار پینیٹریٹر وار ہیڈز بھی شامل ہوں گے۔

پیکج گزشتہ برسوں میں 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی منتقلی سے کہیں بڑا ہوگا، اسرائیل کو تباہ کن ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق کانگریس کو آگاہ کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *