پاکستان کے ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں میڈل نہ جیت سکے
جیولین تھرو کے اولمپک چیمپئن پاکستان کے ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ میں میڈل نہ جیت سکے۔

بڈاپسٹ میں ورلڈ ایتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ کے جیولین تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم سمیت 8 ایتھلیٹس کے درمیان مقابلہ تھا۔ ارشد ندیم عمدہ کارکردگی نہ پیش کرسکے۔
ارشد ندیم کی پہلی تھرو 74.42 ، دوسری 79.66 رہی، اُن کی تیسری تھرو 81.49 دو میٹرکی رہی لیکن وہ چوتھی تھرو کیلئے کوالیفائی نہ کرسکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
جیولین تھرو کا یہ ایونٹ سری لنکا کے رُمیش پتھراگے کے نام رہا جنہوں نے آخری تھرو 91.09 میٹر تک پھینکی اور ٹائٹل جیت لیا۔
