آس پاسپاکستانتازہ ترین

مریم نوازکی بیٹی ماہ نورصفدرکا اذان جبار کیساتھ نکاح، جاتی امرا میں تقریب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب جاتی امراء میں منعقد ہوئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مر یم نواز نے اپنی بیٹی کی نکاح تقریب کو نجی خاندانی مہمانوں تک محدود رکھا ، نکاح کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، حسن نواز اور حسین نواز کے علاوہ نکاح کی تقریب میں شریف فیملی اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب بھی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب میں شریک ہوئیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ماہ نور صفدر کے شوہر اذان جبار کا تعلق معروف کاروباری گھرانے سے ہے، ان کے والد جبار خالد ملک کے نامور صنعت کار ہیں اور ان کا خاندان فلور ملز کی صنعت سے وابستہ ہے۔

دوسری جانب ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، ایک ویڈیو میں وہ دلہن بنے تیار کھڑی ہیں جبکہ ایک اور ویڈیو میں وزیر اعظم شہباز شریف، بھائی نواز شریف اور خاندان کے دیگر افراد کو ڈرائیو کر کے لا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ماہ نور صفدر حال ہی میں لندن کی ایس او اے ایس یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم اور گریجویشن مکمل کر کے وطن واپس لوٹی ہیں، مریم نواز بھی اپنی صاحبزادی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کیلئے لندن گئی تھیں۔

مریم نواز نے لندن میں بیٹی کی گریجویشن کے موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ان کے تینوں بچوں نے اپنی اعلیٰ تعلیم مکمل کر لی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *