ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں، دوبارہ بھی موقع ملا تو ایران پر حملے کا ہی فیصلہ کروں گا۔

فاکس نیوز کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جنگ کے نومبر کے وسط مدتی انتخابات پر کوئی اثرات نہیں آئیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ میرے حامی ایران کے خلاف جنگ کے معاملے پر مایوس نہیں، میرے حامیوں کو فخر ہے کہ ہم ایران کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ایران میں بعض لوگ واشنگٹن میں سیاسی تبدیلی کا انتظار کر رہے ہیں، ایران کو امید ہے کہ ڈیموکریٹس اسے جوہری ہتھیار حاصل کرنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا میری اولین ترجیح ہے، ایران جنگ وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد ختم ہو جائے گی، ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں، ایران کی بحری صلاحیت ختم کردی ہے۔
قبل ازیں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو انہیں سپریم لیڈر کو ٹیلی فون کرکے کہنا پڑتا کہ میرے سپریم لیڈر آپ کیسے ہیں ؟ ہم آپ کی خدمت میں کیا کرسکتے ہیں، بجائے اس کے کہ ایران پر بمباری کی جاتی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اب مشرقِ وسطیٰ کا غنڈہ نہیں رہا، اگر ہم نے ایران کو تباہ نہ کیا ہوتا تو وہ 2 ماہ کے اندر جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا۔
