آس پاسعالمی خبریں

ٹرمپ کی دھمکی اپنی معاشی مشکلات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے: عباس عراقچی

 ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف اعلان معاشی جنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کا یہ اقدام دراصل اپنی ہی معاشی مشکلات سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر لکھا کہ امریکا کا ’اقتصادی ڈی ڈے‘ اس کی اپنی معاشی مشکلات سے توجہ ہٹانے کا ایک طریقہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف ’اقتصادی ڈی ڈے‘ (معاشی محاذ پر فیصلہ کن کارروائی) شروع کر رہے ہیں، کیونکہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تھا۔

اس کے بعد عباس عراقچی نے امریکا کے بڑھتے ہوئے سرکاری قرضے اور سود کی ادائیگیوں پر بڑھتے اخراجات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پرانی اور ناکام پالیسیوں کو دہرانے سے امریکا کو آئندہ بھی شکست اور ایرانی عوام کی ناراضی ہی حاصل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی معاشی دہشت گردی پوری دنیا کی معیشت اور ممالک کی خودمختاری کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔

عراقچی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خبروں کے مطابق امریکہ کا قومی قرض 40 ٹریلین ڈالر کی حد سے تجاوز کر چکا ہے، امریکی محکمہ خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق 18 اگست تک مجموعی قومی قرض تقریباً 40.05 ٹریلین ڈالر تھا۔ یعنی گزشتہ تقریباً ایک دہائی کے دوران امریکہ کا قرض دوگنا سے بھی زیادہ ہو چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *