شوبز

امیشا پٹیل نے شادی نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتادی

بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

حال ہی میں امیشا پٹیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال پوچھنے کے سیشن کا اہتمام کیا۔

اسی دوران ایک مداح کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ ‘آپ شادی کب کررہی ہیں؟’

اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کبھی نہیں، میں اکیلے ہی بہت خوش ہوں، میرے پاس خاندان کے قریبی افراد اور دوستوں پر مشتمل 100 ایسے لوگ ہیں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ  میں کسی ایک شخص کو برداشت نہیں کرسکتی کہ وہ میری زندگی میں آئے اور سب کچھ بدل دے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *