تازہ ترینخاص خبریں

خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے اعظم ورسک میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی، فائرنگ کے تبادلہ میں 8 خارجی جہنم واصل ہو گئے۔

ادھر ضلع دیر میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 2 خارجی دہشت گرد مار دیئے۔

قبل ازیں سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان اور ضلع دیر میں کامیاب کارروائیوں پر کہا کہ قوم اپنے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جرات اور قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی پھیلانے والے عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بھرپور عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو سراہا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *