آزادکشمیرانتخابات میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سپورٹ کی ہے: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزادکشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سپورٹ کی ہے، کہیں کہیں نظر آرہا تھا کہ دونوں پارٹیوں کی مشترکہ کاوش ہے۔

سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پچھلے 55 سال سےکشمیر کےانتخابات دیکھ رہا ہوں، اس دفعہ شہر کے اندر ٹرن آؤٹ زیادہ رہا، پارٹی نے بہت محنت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں 45 فیصد سے زیادہ ٹرن آؤٹ رہا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے آخری انتخاب اس شہر سے1970 میں جیتا تھا، پیپلزپارٹی کی پذیرائی ختم ہوچکی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی سپورٹ کی ہے، کہیں کہیں نظر آرہا تھا کہ دونوں پارٹیوں کی مشترکہ کاوش ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔
