پاکستانتازہ ترین

کشمیری عوام کے صبراوربرداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک دنیا بھرمیں پھیل رہی ہے:مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیر میں احتجاج 2 ماہ سے جاری ہے، حکومت طاقت کے ذریعے تحریک کچلنے پر ڈٹی رہی، کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ  کشمیر میں احتجاج 2 ماہ سے جاری ہے، 5 جون کو حالات خراب ہوئے،کمیٹی نے ثالثی کی درخواست کی۔

فضل الرحمان نے کہا کہ کمیٹی نے مجھ پراعتماد کیا،حکومت نے کوئی اہمیت نہ دی، حکومت طاقت کےذریعے تحریک کچلنے پر ڈٹی رہی، کمیٹی کو اپیل ہے مزید مہلت دیں، بڑا اقدام نہ کریں۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو سلام پیش کرتا ہوں، تحریک پورے کشمیر اور دنیا بھر میں پھیل رہی ہے۔ریاستی ادارے خون کے بجائےصلح و آشتی کی طرف آئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *