’آج میں نے خوف کے بجائے ہمت کا انتخاب کیا‘، گلوکار بادشاہ کی اہلیہ کی ذومعنی پوسٹ وائرل
بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ کی اہلیہ اداکارہ ایشا رکھی کی علیحدگی کی افواہوں میں کی گئی ذو معنی سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں ایشا رکھی نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنی اور بادشاہ کی شادی سمیت 2 ویڈیوز شیئر کیں جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا تھاکہ ہرطوفان ایک سبق ہے اور ہر دعا ایک امید ہے۔
اس کے بعد جوڑے میں علیحدگی کی افواہوں نے سر اٹھا لیا تھا۔
تاہم اس کے بعد ایشا نے اب انسٹاگرام پر ایک اور اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے واضح طور پر رشتے میں کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ کچھ لڑائیاں ایسی ہوتی ہیں جو کوئی ظاہری نشان نہیں چھوڑتیں۔


انہوں نے یہ لکھا کہ ایک طویل عرصے تک میں خاموش رہی کیونکہ میں خوفزدہ تھی، میں اپنے شوہر کے اثر و رسوخ، طاقت اور وسائل خود پر غالب سمجھتی تھی، میں نے خود کو یہ یقین دلایا تھا کہ خاموش رہنا ہی سب سے محفوظ راستہ ہے۔
ایشا رکھی نے مزید لکھا کہ خاموشی کبھی بھی رضامندی نہیں تھی، یہ بقا کا ذریعہ تھی لیکن آج میں نے خوف کے بجائے ہمت کا انتخاب کیا، میں ابھی پوری کہانی سنانے کیلئے تیار نہیں ہوں لیکن میں بلآخر تیار ہوگئی ہوں کہ یہ دیکھانا بند کردوں کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔
واضح رہے کہ بادشاہ اور ایشا رکھی کی شادی کی خبر مارچ میں منظرِ عام پر آئی تھی۔
اس سے قبل بادشاہ کی پہلی شادی جیسمین مسیح سے ہوئی تھی جو 8 سال چلنے کے بعد ختم ہوگئی جب کہ جوڑے کی ایک بیٹی بھی ہے۔
