خاص خبریںعالمی خبریں

یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکرپربیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ

یمن کے حوثی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکر این سی سی غزال پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔

حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق ٹینکر نے سعودی عرب کے خلاف اعلان کردہ بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی اور دی گئی وارننگز کو نظر انداز کیا۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حملے کے بعد آئل ٹینکر کو اپنا راستہ تبدیل کرکے واپس لوٹنا پڑا، حوثی گروپ سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی پر عمل درآمد جاری رکھے گا جو محاصرے اور کشیدگی بڑھانے کی جامع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *