لبنانی جنگجوؤں کا دفاع اپنی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنا لیا، ایرانی سپریم لیڈر
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران نے لبنانی جنگجوؤں کا دفاع اپنی سٹریٹجک پالیسی کا حصہ بنا لیا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حزب اللہ کے خط کے جواب میں لکھا کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی سمجھوتے کیلئے صیہونی جارحیت کا خاتمہ لازمی ہے، حزب اللہ اسرائیل کے خلاف مضبوط چٹان کی طرح ہے۔
مجتبیٰ خامنہ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی ثابت قدمی دنیا بھر کی آزاد اقوام کیلئے ایک متاثر کن پیغام بن گئی ہے، عالمی تکبر و غلبہ کے خلاف جدوجہد کرنے والی اقوام کیلئے حزب اللہ مثال بن گئی ہے۔
