عامرخان نے گوری سپراٹ سے تیسری شادی کر لی
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپراٹ سے نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب اتوار کے روز ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر سادگی سے منعقد ہوئی، جہاں دونوں نے سپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹر کروائی، تقریب میں صرف قریبی اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔
رپورٹس کے مطابق عامر خان کے بچوں جنید، آئرہ اور آزاد سمیت متعدد قریبی عزیز تقریب میں موجود تھے۔
عامر خان اور گوری سپراٹ ایک دوسرے کو تقریباً 25 برس سے جانتے تھے، تاہم 2024ء میں دوبارہ رابطہ ہونے کے بعد ان کا رشتہ مضبوط ہوا۔
عامر خان نے مارچ 2025ء میں اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر عوام کے سامنے متعارف کروایا تھا۔
یہ عامر خان کی تیسری شادی ہے، اس سے قبل وہ رینا دتا اور بعد ازاں فلم ساز کرن راؤ سے شادی کر چکے ہیں۔
