پاکستانتازہ ترین

غیررجسٹرڈ سکولوں کے خلاف کارروائی، 744 اداروں کو نوٹس جاری

صوبائی دارالحکومت لاہورمیں غیر رجسٹرڈ سکولوں کے خلاف کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے شہر بھر کے غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق لاہور میں مجموعی طور پر 744 غیر رجسٹرڈ اسکولوں کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹسز میں سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تین روز کے اندر اپنا جواب جمع کرائیں، بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ سکولوں پر قوانین کے تحت 3 لاکھ سے 40 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *