حیدرآباد میں غیرقانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، 14 گرفتار
حکومت نے غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق حیدرآباد پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں،14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، زیرِ حراست افراد کو ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ تمام افراد کی دستاویزات اور شناخت کی جانچ جاری ہے، ویریفکیشن مکمل ہونے تک تمام افراد ہولڈنگ سینٹر میں رہیں گے، قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کارروائیاں حکومتی ہدایات کے مطابق جاری ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کی نشاندہی اور تصدیق کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، ویریفکیشن مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
