ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا آیت اللہ علی خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق ایران کے میڈیا نے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محمد باقر ذوالقدر کے دستخط سے پیغام شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کے خون کا بدلہ ان کے قاتلوں سے ضرور لیا جائے گا۔
محمد باقر ذوالقدر کا یہ پیغام سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا گیا ہے، ایران کے شہید رہبر اعلیٰ خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے پہلے دن شہید ہو گئے تھے، اس حملے میں ان کے خاندان کے کچھ افراد کے ہمراہ ایران کے کئی دیگر اہم عہدیدار بھی شہید ہوئے تھے۔
علی خامنہ ای کی تدفین کی تقریبات 4 سے 8 جولائی تک تہران، قم اور مشہد میں ہونے والی ہیں جبکہ عراق کے شہروں بغداد، کاظمین، کربلا اور نجف میں بھی سوگ کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
